May the ALMIGHTY, our CREATOR enable the people on this EARTH to see HISTORY being made on Sunday 24th MARCH 2019 at KARACHI PRESS CLUB!
جمعے کا خطبہ
جمعے کا خطبہ
منجانب
نرگس لطیف
کل بروز ہفتہ چودھا جنوری ساڑھے تین بجے ایک اجتماع گل بہاؤ ادارے کی طرف سےکراچی آرٹس کونسل میں منعقد کیا جا رہا ہے جو مندرجہ ذیل موضوعات پر مشتمل ہوگا:
قرآن شریف کو ترجمے سے پڑھنا۔اس مہم کے تحت گزشتہ کئی سالوں سے جنوبی سندھ میں بڑی تعداد میں قرآنی آیات کے تراجم غریب لوگوں کے ہاتھوں فروخت کیے جارہے ہیں ۔
یاد رہے کہ لوگوں کی قرآن پاک سے بے رغبتی کی وجہ ان کا عربی سے ناواقف ہونا ہے۔یقینن ان ترجموں کے تقسیم کرنے سے اس عظیم کتاب سے لوگوں میں دلچسپی بڑھی ہے۔
“صفائی نصف ایمان ہے”اسے حاصل کرنے کے لیے ہمیں جدید انداز اپنانا ہوگا۔مزید یہ کہ علیحدہ کیا ہوا سوکھے کچرے کو خیرات یا صدقہ سمجھا جائے ۔اب محض جھاڑو پھیر نے سے بات نہیں بنے گی۔کیوں کہ اس طرح گدھا گھوڑا دونوں گڈ مڈ ہو جاتے ہیں۔یعنی سوکھا اور گھیلا کچرا علیحدہ علیحدہ کرنا چاہیے کیونکہ انکے جدا جدا استعمال ہیں۔
گھیلا کچرا یعنی سبزی کے چھلکوں وغیرہ کو زمین دوز کر کے کھاد کا کام لیا جاۓ یا جانورں کا چارا کیا جائے۔
اب آئیے سوکھے کچرے کی طرف جس کی مالیت قروروں۔ میں ہے۔لوگوں کو چاہیے کہ اپنے ہفتے بھر کا سوکھا کچرا جمع کریں ۔اور جمعے کے روز اسے بطور خیرات ان غریبوں میں بانٹ لیں : صفائی کا عملہ،ڑیری والا کباریہ،کچڑا چننے والے۔اس طرح سے یہ لوگ گندگی اور بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔
سوکھے کچرے میں عام طور پر پلاسٹک یعنی پنی،شاپر وغیرہ پائے جاتے ہیں ۔جن سے تعمیراتی بلاک بناۓ جاسکتے ہیں ۔اس سے ایک نئے طرزِ تعمیر کا آغاز کیا جاسکتا ہے ۔ساتھ ہی ساتھ پلاسٹک کے فضلہ کی بڑی مقدار کو تلف کرنےمیں مدد ملے گی۔
گل بہاؤ ادارہ گزشتہ کئی سالوں سے اس کام میں لگا ہوا ہے ۔پاکستان کے مختلف علاقوں میں گل بہاؤ ادارے نے اپنی چاندی ٹیکنالوجی کے ذریعے 100 کے قریب عمارتیں تعمیر کی ہیں جن کا خام مال ضائع شدہ پلاسٹک ہے۔
ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ کل بروز ہفتہ کو ہونے والے اجتماع کو کامیاب و کامران بناۓ۔