آج محرم کی دسویں تاریخ ہے۔پورا میڈیا سوگوار ہے۔واقعہ کربلا میں امام حسین نے تاریخ رقم کی۔انہوں نے ایک سبق دیا تمام ان لوگوں کے لئے جو اللہ کی راہ میں اپنا تن من دھن نچھاور کرتے ہیں یہ سبق صرف ان لوگوں کے لئے ہی نہیں جو جنگ و جدل میں ہیں بلکہ وہ بھی شامل ہیں جو کسی فلاحی مقصد کے لئے اپنا پیسہ وقت اور ہر قسم کی قربانی دیتے ہیں۔
آج میں گل بہاؤ ادارے کی طرف سے امام حسین کی خدمت میں ایک چھوٹا سا نظرانا پیش کر رہی ہوں “قرآن سمجھ کر (ترجمے سے ) پڑھو۔۔
Water,water everywhere, but not a drop to drink.
انگریزی کا محاورہ یہاں یاد آتا ہے۔قرآن ہر پاکستانی کے گھر میں موجود ہے لیکن یا تو ان میں ترجمہ موجود نہیں ہے یا تو اتنا باریک ہے کہ پڑھا نہیں جاتا۔۔
گل بہاؤ نے جدت یہ کی ہے کہ مستند اور خاص منتخب آیتیں کے ترجمے چنے ہیں جنھیں یاد کرنا آسان ہے۔مسالکے طور پر
سورہ یوسف آیت نمبر 82
خدا کی رحمت سے نا امید نہ ہو۔خدا کی رحمت سے بے ایمان لوگ نا امید ہوتے ہیں
سورہ النحل آیت نمبر 40
جب ہم کسی چیز کا ارادہ رکھتے ہیں تو اسے کہ۔ دیتے ہیں کہ دیتے ہیں کہب ھوجا تو وہ ہوجاتی ہے۔
گل بہاؤ نے قرآن شریف میں سے لگ بھگ 145 کے ترجموں کا انتخاب کیا ہے جن کو کارڈ کی شکل دے دی گئی ہے۔