آج 14 اگست ہے اور اس دن کا تقاضا ہے کہ ہم کوئی نیا عہد کریں کہ ہم اپنے ملک کو سنواریں گے ۔اس موقع پر گل بہاؤ ٹرسٹ عہد کرتا ہے کہ ہم ملک میں ” چلتا پھرتا قران ” متعارف کرائیں گے۔عربی زبان سے ناواقف ہونے کی وجہ سے ہم قران جیسی عظیم کتاب سے نا واقف ہیں۔اللہ تعالٰی مولانہ فتح محمد جلندری جیسے مترجم بھیجا ہےجنھھوں نے بہترین ترجمہ اردو میں کیا۔ گل بہاؤ نے اس کام میں ایک جدت کی ہے وہ یہ اس نے ایسی آیتوں کا انتخاب کیا ہے جو پر مغز ہیں مختصر ہیں اور آسانی سے یاد کی جا سکتی ہیں۔گویا اردو زبان میں قرآن کی بہترین آیتیں آسانی سے اردو میں حفظ کی جاسکینگی۔ذیل میں چند آیات ملاحظہ فرمائیں سورہ یوسف آیت نمبر86 “اللہ کی رحمت سے نا امید نہ ہوں۔اللہ کی رحمت سے بے ایمان لوگ نا امید ہوتے ہیں “سورہ آلھج آیت نمبر 65″کیا تم نے نہیں دیکھا کہ جتنی چیزیں زمین پر ہیں سب خدا نے تمھارے زیرے فرمان کر رکھی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔”سورہ الحج آیت نمبر 40″اور جو شخص خدا کی مدد کرتا ہے خدا اسکی مدد ضرور کرتا ہے۔”ہر گھر میں قران موجود ہونے کے باوجود شاز و نادر کوئی شخص ہوگا جسے ان آیتوں کا علم ہو چہ جائے کہ اسے یہ آیتیں بر زبان یاد ہوں